اسدعمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمودقریشی کی لڑائیوں سے الیکٹڈ لوگ متاثر ہوئے، فواد چودھری



https://youtu.be/ztN-4HfhgGU

اسدعمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمودقریشی کی لڑائیوں سے الیکٹڈ لوگ متاثر ہوئے، فواد چودھری

پہلے جہانگیرترین نے اسد عمر کو وزارت سے ہٹوایا، بعد میں اسد عمر نے واپس آ کر جہانگیر ترین کو ہی فارغ کروا دیا، اسی طرح شاہ محمود قریشی کی دیگر سیاسی ورکرز کے ساتھ ہونے والی مخالفت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

 وفاقی وزیر برائے سائنس ایںڈ ٹینکالوجی فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف میں جاری لڑائیوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ایک انٹریو میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسدعمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمودقریشی کی لڑائیوں سے الیکٹڈ لوگ متاثر ہوئے۔ بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پہلے جہانگیر ےترین نے مخالفت کر کے اسد عمر کو وزارت سے ہٹوایا، بعد میں اسد عمر نے واپس آ کر جہانگیر ترین کو ہی فارغ کروا دیا، اسی طرح شاہ محمود قریشی کی دیگر سیاسی ورکرز کے ساتھ ہونے والی مخالفت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کی ٹیم ہل کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کو موقع مل گیا ہے جو کسی خاص ایجنڈے پر آئے تھے، الیکشن سے قبل عمران خان کے ساتھ نتھیا گلی میں بہت زیادہ وقت گزارا ہے جس کے بعد محسوس کیا تھا کہ وہ اس سسٹم کو تبدیل کرنا چاہتےہیں

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس سسٹم کو تبدیل کرنے کے لئے ٹیم تیار کی تھی، لیکن آپس میں لڑائیوں کی وجہ سے وہ ٹیم تقسیم ہو گئی اور عمران خان کا مقصد درمیان میں رہ گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایسے ٹیکنوکریٹس اور دیگر لوگوں کے آنے سے منتخب ہوکر پارلیمان میں پہنچنے والے لوگ منہ دیکھتے رہ گئے اور عوام کے نمائندوں کو موقع نہ ملنے کے باعث حکومت اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پارٹی میں لڑائیوں کی وجہ سے عمران خان کا ویژن سامنے نہیں آ سکا اور سیاسی کارکنان کو نظر انداز کر کے پارٹی کو نقصان ہو گیا ہے، فوادچودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت اسلام آباد دھرنے میں پارٹی ورکرز پر درج ہونے والے مقدمات سے آج تک ان نوجوانوں کی جان نہیں چھڑا سکی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پولیس اور عدلیہ میں مطلوبہ ریفارمز نہیں کر سکی اس لیے اس حکومت کا گزشتہ حکومتوں سے کوئی زیادہ فرق نہیں اور تحریک انصاف بھی ایک روٹین گورنمنٹ چلا رہی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کی وجہ سے پارٹی اپنے مقاصد مکمل نہیں کر سکی جس کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو نقصان ہو رہا ہے۔

Comments