ادویات کمپنیوں کا مہنگائی کے حساب سے
قیمتیں بڑھانے کا اختیار ختم کر دیا گیا≙
آئندہ وفاقی حکومت ادویات کی قیمتوں کا تعین کرے گی،وزیراعظم نے ڈرگ پرائس پالیسی 2018 میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد تازہ ترین اخبار۔23جون 2020ء) ادویات کمپنیوں کا مہنگائی کے حساب سے قیمتیں بڑھانے کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے۔ ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈرگ پرائس پالیسی 2018 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ادویات کی قیمتوں میں کنزیومر پرائس انڈیکس کی شرح کے تحت سالانہ اضافہ روک دیا ہے۔فارما سیوٹیکل کمپنیوں نے جولائی میں مالی سال 2019-20 کی سی پی آئی انڈیکس کے تحت ادویات کی قیمت میں 50 اور 70فیصد اضافہ کرنا تھا۔
وزیراعظم عمران خان کی منظور کردہ ترمیم کے تحت آئندہ وفاقی حکومت ادویات کی قیمتوں کا تعین کرے گی اور فارماسیوٹیکل کمپنی کی بنیادوں پر قیمتوں میں اضافہ نہیں کر سکیں گے۔ڈرگ پرائس پالیسی 2018 کے سیکشن 7 کو ختم کردیا گیا ہے جس کے تحت فارماسوٹیکل کمپنیاں سالانہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے مطابق 472 ادویات کی قیمت میں 50 فیصد اور دیگر ادویات کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ کر سکتی تھیں۔
00:00
/
00:01
00:00
وزیراعظم عمران خان نے وزارت صحت کی سمری منظور کرکے کابینہ کو بھیجوا دی ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت میں کئی بار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا،رواں سال جولائی میں قومی اسمبلی کو وزارت صحت و قومی خدمات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرتی بلکہ یہ ڈرگ پرائس پالیسی کے تحت بڑھائی جاتی ہیں‘ موجودہ حکومت نے 385 ادویات کی قیمتیں کم کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا مگر ادویہ ساز کمپنیوں نے اس سلسلے میں عدالتوں سے رجوع کرلیا ۔
Comments
Post a Comment